اکثر احادیث امام محمد باقر اور امام جعفر صادق (علیہماالسلام) سے

Thu, 07/20/2017 - 03:27

خلاصہ: شیعہ حدیثی منابع میں ۶۰ فیصد سے زیادہ احادیث، امام محمد باقر اور امام جعفر صادق(علیہما السلام) سے ہیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلامی معاشرہ اور خاص طور پر شیعوں کی معارف الہی کی تعلیم حاصل کرنے کی پیاس باعث بنی کہ حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) اور حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی جدوجہد زبان زدِ عام و خاص اور شہرہ آفاق ہوجائے، اسی لیے مذہب شیعہ اثنا عشری میں اکثر احادیث حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) اور حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی احادیث ہیں جن کی تعداد شیعہ احادیث میں، ساٹھ (۶۰) فیصد سے زائد ہے۔ اہلسنّت کی حدیثی کتب میں بھی حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) اور حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے بہت ساری روایات نقل ہوئی ہیں۔ ان دو اماموں کی جدّوجہد پچاس سال سے زیادہ جاری رہی اور شیعہ ثقافت کے انعقاد کا باعث بنی اور اہلسنّت کی ثقافت پر بھی اثرانداز ہوئی۔ ان دو معصوم حضراتؑ کی جدّوجہد کو چند حصوں میں بیان کیا جاسکتا ہے: احادیث کی تعلیم اور نشر، ماہر اور فقیہ شاگردوں کو تیار کرنا، احادیث سے برتاؤ کے طریقہ کار کی تعلیم، علمی معارف کی گہرائی میں اترنا، سابقہ معصومین (علیہم السلام) سے منقولہ احادیث کی تائید، تصحیح یا تردید کے لئے آپ حضراتؑ کے سامنے پیش کیا جانا، اہلسنّت کے علماء پر اثرانداز ہونا۔ (ماخوذ از کتاب: دانش حدیث، ص ۵۲ سے ۵۶ تک)

۔۔۔۔۔۔

(دانش حدیث، مدرسان دانشکدۂ علوم حدیث،قم، جمال، ۱۳۹۰)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
www.welayatnet.com
Online: 44